اے اور اولیول کے فزیکل امتحانات کیخلاف درخواست پرفیصلہ محفوظ
اسلام آباد ہائیکورٹ نے کورونا کی وجہ سے اے اوراولیول کےطلباء کے فزیکل امتحانات کیخلاف درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کیمبرج طلباء کے فزیکل امتحانات کیخلاف درخواست پرسماعت کی۔
درخواستگزارکےوکیل نےمؤقف اپنایا کہ کوئی ایسی چیزنہیں مانگ رہے جوکیمرج پالیسی نہ ہو،کیمرج نے2آپشن دیئے، سعودی عرب،تھائی لینڈ اور انڈیا نےآن لائن امتحان کےآپشن کواپنایا ہے۔
چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیئے کہ درخواست این سی اوسی کوبھیج دیتے ہیں، ملکی پالیسی معاملات میں مداخلت کرنا عدالت کا کام نہیں ۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ عدالت این سی اوسی کےپالیسی فیصلوں میں مداخلت نہیں کی ،ویسےبھی حکومت پاکستان کیمرج کوکوئی ہدایت جاری نہیں کرسکتی ، حکومت صرف ان امتحانات سےمتعلق یہاں سہولت فراہم کرتی ہے۔
جسٹس اطہرمن اللہ نے درخواست گزارکےوکیل سےاستفسارکیا کہ کیا آپ چاہتے ہیں حکومت ان کوامتحان لینےسےروک دے؟نوپٹشنرہزاروں طلبہ کے نمائندے تونہیں ہوسکتے،کیا بچے امتحانات نہیں دینا چاہتے؟کیسے طلباء ہیں جو امتحان نہیں دیناچاہتے۔
بعدازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔
Comments are closed on this story.