Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مسجد الحرام کے بعد مسجد نبوی میں بھی خواتین پولیس اہلکار تعینات

ریاض:مسجد الحرام کے بعد مسجد نبوی میں بھی خواتین پولیس اہلکار...
شائع 23 اپريل 2021 11:27am

ریاض:مسجد الحرام کے بعد مسجد نبوی میں بھی خواتین پولیس اہلکار تعینات کردی گئیں، گورنر مدینہ منورہ شہزادہ فیصل بن سلمان نے خواتین اہلکاروں کو مبارکباد پیش کی۔

سعودی وزارت کی جانب سے مسجد نبویؐ میں 99خواتین پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے جن کی حوصلہ افزائی کیلئے گورنر مدینہ منورہ شہزادہ فیصل بن سلمان مسجد نبویؐ پہنچے اور خواتین اہلکاروں کو مسجد نبویؐ میں ڈیوٹی سرانجام دینے پر مبارکباد پیش کی ۔

خواتین پولیس اہلکار مسجد نبویؐ کے مختلف حصوں میں ڈیوٹی سرانجام دیں گی اور خواتین زائرین کی سیکیورٹی کو یقینی بنائیں گی۔

Saudi Arabia

Riyadh

Masjid ul Haram