Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

'روز گار کیلئے ہر ممکن سہولت فراہم کرینگے'

وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ...
شائع 22 اپريل 2021 11:14pm

وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بیروزگاری کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے اخوت نے حکومت کے ساتھ ملکر 86 ارب کے فنڈز فراہم کئے ہیں۔ روزگار کے مواقع میں اضافے کیلئے حکومت ہر ممکن سہولت کرے گی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے لاہور میں اخوت فاؤنڈیشن کا دورہ کیا۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اخوت فاونڈیشن ایسا کام کر رہی جس کی ملک کو اشد ضرورت ہے۔ ہنرمند طبقے میں ریکوری 99 فیصد سے زائد ہے لیکن ان افراد کو ہنر کیساتھ ساتھ حکومت کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔ اخوت ابتک 86 ہزار افراد کو سپورٹ کر چکی ہے اور یہی حقیقی تبدیلی ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق کا مزید کہنا تھا کہ اخوت کے 631 سینٹرز سے قرضے حاصل کرنے والے 51 فیصد مرد جبکہ 49 فیصد خواتین ہیں، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اخوت فاونڈیشن کے فنڈز میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔

Firdous Ashique seat

PPP