Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ن لیگ نے سینیٹ میں اپوزیشن کے لئے27 کمیٹیوں کی چیئرمین شپ مانگ لی

مسلم لیگ ن نے سینیٹ میں اپوزیشن کے لئے27 کمیٹیوں کی چیئرمین شپ...
شائع 22 اپريل 2021 09:45pm

مسلم لیگ ن نے سینیٹ میں اپوزیشن کے لئے27 کمیٹیوں کی چیئرمین شپ مانگ لی۔جبکہ قائد خزب اختلاف اور قائد ایوان سینیٹ میں اپوزیشن کو22 اورحکومت کو 16 کمیٹیوں کی ممبر شپ کا فارمولا طے پایا تھا۔

سینیٹ میں قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے معاملے پرحکومت اور اپوزیشن وفود کی اہم ملاقات ہوئی۔حکومتی وفد میں قائد ایوان شہزاد وسیم،سنیٹرشبلی فراز،اعظم سواتی شریک جبکہ اپوزیشن کی جانب سے سینٹ میں قائد حزب اختلاف یوسف رضا گیلانی، سینیٹر شیری رحمان شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق لیگی وفد نے حکومتی و اپوزیشن وفد کی ملاقات میں شرکت سے انکار کرتے ہوئے سینیٹ میں اپوزیشن کے لئے27کمیٹوں کی چیئرمین شپ مانگ لی ہے۔

یوسف رضا گیلانی کے بار بار بلانے کے باوجود مصدق ملک نے ملاقات میں شرکت سے انکار کیا۔

PDM

opposition

PPP

senate

Standing committee