Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان اسٹاک میں کمپنیز کے آئی پی اوز کیلئے تگ ودو

سی ای او پی ایس ایکس فرخ خان نے کہا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکس چینج...
شائع 22 اپريل 2021 09:11pm
کاروبار

سی ای او پی ایس ایکس فرخ خان نے کہا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کمپنیز کے آئی پی اوز کے لئے بڑی محنت کی ہے۔

سی ای او پی ایس ایکس فرخ خان کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال مزید کمپنیز کے شیرز فروخت کے لئے پیش کئے جائیں گے۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج اور ایچ بی ایل کے درمیان مارکیٹ میکر کا معاہدہ طے پاگیا۔

اسٹاک ایکس چینج کے سی ای او فرخ خان کہتے ہیں تیس جون تک مزید کمپنیز کے شیرز فروخت کے لئے پیش کئے جائیں گے۔

صدر ایچ بی ایل کا کہنا ہے۔ کہ سی پیک کےدوسرے فیز میں توجہ چینی سرمایہ کاری لانے پر مرکوز ہے۔

تقریب کے بعد پاکستان اسٹاک ایکس چینج روایتی گھنٹہ بجا کر کاروبار کا اختتام کیا گیا۔

Stock Exchange

pakistan stock exchange