Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

'انتشار کی سیاسی اپنی موت مرچکی۔ ۔ ۔ '

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وہ خدمت کی سیاست پر یقین ...
شائع 22 اپريل 2021 11:28pm

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وہ خدمت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں، انتشار کی سیاست اپنی موت مرچکی ہے۔

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے وفاقی وزیر غلام سرور خان، صوبائی وزراء اجمل چیمہ، خیال کاسترو، انصر مجید اور دیگر نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی نے کوئٹہ بم دھماکے کی مذمت کی اور کہا کہ قوم اور سکیورٹی اداروں نے قیام امن کے لئے لازوال قربانیاں دی ہیں،بزدل دشمن بہادر قوم کے پختہ عزم کو متزلزل نہیں کر سکتا۔

وزیر اعلی نے مزید کہا کہ خدمت کے سفر کے سامنے انتشار کی سیاست اپنی موت آپ مرچکی ہے۔ لانگ مارچ اور استعفوں کے دعویدار عوام میں اپنی ساکھ کھوچکے ہیں۔

وزیر اعلی نے کہا کہ ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جارہی ہے۔ ناجائز منافع خوری کے نام پر ڈاکہ ڈالنے والوں کی اصل جگہ جیل ہے۔

PPP