Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آرمی چیف جنرل باجوہ سے افغان سفیر کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے افغان سفیر نجیب اللہ کی ملاقات...
شائع 22 اپريل 2021 06:37pm

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے افغان سفیر نجیب اللہ کی ملاقات ہوئی ہے ۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی،علاقائی سیکیورٹی اورافغان مفاہمتی عمل پرتبادلہ خیال کیاگیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک افغان سیکیورٹی ، دفاعی تعاون اوربارڈرمنیجمنٹ کے معاملات بھی زیرغورآئے۔

ملاقات میں آرمی چیف نے کہا کہ افغانستان میں امن پاکستان میں امن ہے،آرمی چیف کا کہناتھا کہ ہمارامقصدافغانستان میں امن اوراستحکام یقینی بناناہے۔

ملاقات میں افغان سفیرنےمفاہمتی عمل میں پاکستان کےتعاون کوسراہا۔

Army Chief

GHQ