Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'ٹیکسز کے نظام میں اصلاحات حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے'

وزیرِ اعظم عمران خان نے اکنامک ایڈوائزی کونسل کو معاشی استحکام و پائیدارگروتھ کےلئےروڈ میپ پیش کرنے کی ہدایت کردی.
شائع 22 اپريل 2021 06:24pm

وزیرِ اعظم عمران خان نے اکنامک ایڈوائزی کونسل کو ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام پر مزید ٹیکس لگانے کے بجائے انہیں ریلیف فراہم کرنے کےلئے آؤٹ آف باکس سلوشنزتجویز کیے جائیں۔معاشی استحکام و پائیدارگروتھ کےلئےروڈ میپ پیش کیاجائے۔ٹیکسز کے نظام میں اصلاحات حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

وزیرِاعظم عمران خان نے ویڈیو لنک کےزریعے اکنامک ایڈوائزی کونسل کے اجلاس کی صدارت کی۔

وزیرِ اعظم نے تمام ممبران کو کونسل میں خوش آمدید کرتے ہوئے وزیر خزانہ کو کونسل کی مکمل طور پر فعالی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

وزیرِاعظم نےکہا کہ اکنامک ایڈوائرزی کونسل کےقیام کا مقصد ملکی معیشت کو پائیدار بنیادوں پر استوار کرنے کے حوالے سے نامور معاشی ماہرین کی تجاویز سے استفادہ کرنا ہے۔

عمران خان کاکہنا تھا کہ حکومتی کوششوں کی بدولت کاروباری فضا بہتر ہوئی اور کاروباری برادری کا اعتماد بحال ہوا ہے۔ حکومت کی ہر ممکنہ کوشش رہی ہے کہ بزنس کمیونٹی کی مشاورت سے نہ صرف پالیسیاں تشکیل دی جائیں بلکہ ان پالیسیوں کا تسلسل یقینی بنایا جائے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پائیدار معاشی استحکام و ترقی کے حوالے سے قلیل المدت، وسط مدتی اور کثیر المدتی اقدامات پر مبنی روڈ میپ تجویز کیا جائے تاکہ معیشت کے اہم شعبوں کو مزید منظم کیا جا سکے۔

pm imran khan

Economic Advisory Council