Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مسجد حرام میں صف بندی کی تصویر وائرل

مسجد حرام میں نمازیوں کی ایک تصویر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹس ...
شائع 22 اپريل 2021 12:21pm

مسجد حرام میں نمازیوں کی ایک تصویر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر کافی پسندیدگی حاصل ہوئی ہے اور یہ تصویر سوشل میڈیا پر وسیع پیمانے پر وائرل ہو گئی ہے۔

منگل کو مطاف میں مغرب کی نماز کے دوران لی گئی اس تصویر نے سوشل میڈیا صارفین کے دل موہ لیے۔ تصویر میں بیت اللہ کے گرد صفوں کی تنظیم کا شان دار مظاہرہ اور منظر کا جمال نمایاں طور پر نظر آ رہا ہے۔

حرمین شریفین انتظامی امور کی صدارت عامہ نے بیت اللہ کے اطراف متنوع خدمات کا ایک جامع نظام فراہم کیا ہے۔ اس کا مقصد ایک مربوط صحت مند ماحول میں مطاف کے صحن میں آمد ورفت اور طواف کے عمل کو آسان بنانا ہے۔ اس دوران کورونا کی وبا کی روک تھام کے لیے مطلوب احتیاطی اقدامات کا پورا خیال رکھا جا رہا ہے۔

مطاف کے صحن میں بیت اللہ کے اطراف طواف کو منظم کرنے میں شہری سیکیورٹی اور مجمع کی عام انتظامیہ کے تربیت یافتہ اہل کار شریک ہیں۔ اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ طواف کے دوران حفاظتی تدابیر اور احتیاطی اقدامات پر پوری طرح کاربند رہا جائے۔ مذکورہ اہل کاروں کی معاونت کے لیے رضاکاروں کی بڑی تعداد بھی ساتھ موجود ہے۔

اسی طرح مطاف کے صحن کی دھلائی اور سینی ٹائزیشن کا عمل 5 منٹ کے ریکارڈ دورانیے میں مکمل کیا جا رہا ہے۔ اس عمل میں خصوصی طور پر تربیت یافتہ کارکنان شریک ہیں۔

Khana Kaba

Makkah

Masjid ul Haram