Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، گورنر بلوچستان

گورنربلوچستان آمان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ چینی سفارت...
شائع 21 اپريل 2021 11:16pm

گورنربلوچستان آمان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ چینی سفارت خانہ کی جانب سے صوبہ بلوچستان کے محنت کش اور غریب عوام کیلئے رمضان المبارک کے موقع پر اس سال بھی اشیاء خوردنوش کا عطیہ فراہم کرنا نہ صرف پاک چائنا کی گہری دوستی کی علامت ہے بلکہ بشر دوستى کی ایک اعلیٰ مثال بھی ہے. چائنا نے ہر مشکل میں پاکستان کے ساتھ نبھایا ہے.

گورنرہاوس کوئٹہ میں چینی سفیر مسٹر نورنگ اورقونصل جنرل چائینا مسٹر لی بی جان کے ہمراہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر بلوچستان جسٹس ریٹائرڈ امان اللہ یاسن زئی کا کہنا تھا کہ خیرسگالی کے تحت فراہم کیا گیا امدادی سامان کے حوالے سے ہم چین سفیر اور پوری چائنیز قوم کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتے ہیں اور انکی معاونت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

اس موقع پر پاکستان میں تعینات چین کے سفیر (Mr. Nong Rong) اور چینی قونصل جنرل (Mr. Li Bijian) سمیت پی ٹی آئی کے مشیر برائے پاک چین تعاون بایزید خان کاسی بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ چینی سفارت خانے کی جانب سے فراہم کردہ راشن پیکٹس میں اشیاء خوردونوش اور ضروری سامان شامل ہیں۔ گورنر بلوچستان کی درخواست پر چینی سفارت خانے نے صوبے کے چھ مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے سترہ سو خاندانوں کیلئے اشیاء خورد نوش مہیا کی ہے۔

گورنر بلوچستان نے ضلع کوئٹہ کیلئے عطیات کی تقسیم گورنر ہاؤس کوئٹہ میں خود کیا جبکہ بقیہ پانچ اضلاع میں ہر ضلع کا متعلقہ رکن صوبائی اسمبلی ضلع کے ڈپٹی کمشنر کے ساتھ ملکر مستحق خاندانوں میں اشیاء خورد نوش تقسیم کریں گے۔ بعدازاں چائنیز سفیر نے پاک چین دوستی کی ستر برس دوستی کے حوالے سے گورنر ہاوس کوئٹہ کے احاطے میں کوئٹہ پائن کا درخت بھی لگایا۔

PDM