Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیر خزانہ شوکت ترین کی گورنر اسٹیٹ بینک سے ملاقات

وزیرخزانہ شوکت ترین سے گورنرسٹیٹ بنک ڈاکٹررضا باقرنے ملاقات کی...
شائع 21 اپريل 2021 10:00pm
کاروبار

وزیرخزانہ شوکت ترین سے گورنرسٹیٹ بنک ڈاکٹررضا باقرنے ملاقات کی ۔ ملاقات میں کورونا کے دوران مختلف بزنس کے فروغ کیلئے اٹھائے اقدامات پربات چیت کی گئی ۔

وزارت خزانہ کے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا کہ وزیرخزانہ نے کورونا وائرس کے دوران چھوٹے اور درمیانے کاروبارکے تحفظ کیلئے سٹیٹ بنک کے اقدامات کو سراہا جبکہ وزیرخزانہ نے بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے روشن ڈیجیٹل اکائونٹس اقدام کو بھی سراہا ۔

ملاقات میں ملکی معشیت کے استحکام اورسٹیٹ بینک کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا ۔ وزیرخزانہ نے کہا کہ بہترریفامزلاکرمعشیت کو مزید مضبوط کرنے کیلئے اقدامات کیے جائیں گے ۔

PDM