Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان نے زمبابوے کو گیارہ رنز سے ہرادیا

پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں زمبابوے کو گیارہ رنز سے شکست دے ...
شائع 21 اپريل 2021 07:31pm

پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں زمبابوے کو گیارہ رنز سے شکست دے دی۔ ایک سو پچاس رنز کے تعاقب میں میزبان ٹیم ایک سو اڑتیس رنز بناسکی۔ بیاسی رنز کی شاندار اننگز کھیلنے والے محمد رضوان میچ کے بہترین کھلاڑی رہے۔

محمد رضوان اوربولرزنے لاج رکھ لی۔ زمبابوے کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں گیارہ رنز سے شکست گرین شرٹس کو ایک صفر کی برتری۔

دعوت پر پاکستان کی بیٹنگ لڑکھڑائی۔ کپتان بابر، فخر اور حفیظ جلد وکٹیں گنوابیٹھے۔ حیدر، ڈیبیو پر دانش اور فہیم نے بھی مایوس کیا۔

رضوان وکٹوں پر چٹان بن کر ڈٹے رہے۔ اکسٹھ گیندوں پر بیاسی رنز کی اننگز کھیلی۔ ٹوٹل بمشکل سات وکٹوں پر ایک سو انچاس تک پہنچا۔

تعاقب میں میزبان ٹیم نے بھرپور فائٹ کی۔ اروین اور جونگ وے نے ٹف ٹائم دیا۔ رنزبنے تو قومی بولرز وکٹیں بھی لیتے رہے۔

عثمان قادر نے تین اور حسنین نے دو شکارکیے۔ زمبابوین ٹیم سات وکٹوں پر ایک سو اڑتیس تک محدود رہی۔

T20