Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم عمران خان سے جہانگیر ترین کی ملاقات کا امکان

جہانگیر ترین کے ہم خیال گروپ کی اگلے چند روز میں وزیر اعظم عمران...
شائع 21 اپريل 2021 06:45pm

جہانگیر ترین کے ہم خیال گروپ کی اگلے چند روز میں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کا امکان ہے، متوقع ملاقات کے پیش نظر جہانگیر ترین کی جانب سے افطار ڈنر بھی منسوخ کر دیا گیا ہے

آج نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے جہانگیر ترین کے ہم خیال گروپ میں شامل رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومتی حلقوں کی جانب سے ملاقات کا اشارہ ملا ہے، اگلے چند روز میں ہمارے وفد کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کا امکان ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ متوقع ملاقات کے پیش نظر جہانگیر ترین کی جانب سے افطار ڈنر منسوخ کیا ہے، جہانگیر ترین کے ہم خیال گروپ نے وزیر اعظم سے ملاقات کیلئے خط لکھ رکھا ہے۔

imran khan

PPP

Jahangir Tareen