Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

'سعد رضوی کی رہائی نہیں ہوئی'

وزیر داخلہ شیخ رشید کہتے ہیں سعد رضوی کی رہائی نہیں ہوئی،وہ 302...
شائع 21 اپريل 2021 06:43pm

وزیر داخلہ شیخ رشید کہتے ہیں سعد رضوی کی رہائی نہیں ہوئی،وہ 302 اور 7 اے ٹی اے کے تحت گرفتار ہیں، گرفتار افراد قانونی مرحلہ سے گزریں گے، سوشل میڈیا کے ذریعے پاکستان کے استحکام کو تباہ کرنے کی کوشش کی گئی،جو شخص قانون کو ہاتھ میں لے گا قانون اسے ہاتھ میں لے گا۔

اسلام آباد مین پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 20 اپریل کو 7 گھنٹے ٹی ایل پی کے ساتھ مذاکرات کے بعد معاملات طے پائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سعدرضوی سمیت 210 ایف آئی آر قانونی مرحلے سے گزریں گی۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ ٹی ایل پی کو انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت کالعدم قرار دیا گیا ہے،ان کے پاس اپیل کا حق موجود ہے، اور وہ 30 روز میں اپنا جواب داخل کرا سکتے ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے پاکستان کے استحکام کو تباہ کرنے کی کوشش کی گئی، پولیس اور رینجرز نے سارے معاملے میں زبردست کام کیا، مولانا فضل الرحمان نے سمجھا کہ شاید ان کی لاٹری نکل آئی ہے، جو بھی کرتے ہیں ان کو الٹا پڑتا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ برطانیہ نے نوازشریف کی واپسی کے حوالےسے کوئی مثبت جواب نہیں دیا۔

TLP

saad rizvi