Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'گزشتہ ہفتے کے واقعات کا علمائے کرام نے اچھے انداز سے حل نکالا'

وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی مذہبی ہم آہنگی طاہر محمود اشرفی کہتے...
شائع 21 اپريل 2021 06:01pm

وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی مذہبی ہم آہنگی طاہر محمود اشرفی کہتے ہیں وزیراعظم عمران خان نے گستاخانہ خاکوں پر مسلم ممالک کے سربراہان کو خطوط لکھ دیے۔وزیراعظم کی کوشش سے ہم 57 اسلامی ممالک کو اکٹھا کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی طاہرمحمود اشرفی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتےہوئےکہاکہ گزشتہ ہفتے کے واقعات کا علمائے کرام نے اچھے انداز سے حل نکالا، تاہم کچھ قوتوں کی خواہش تھی کہ معاملہ تصادم کی طرف جائے۔قرارداد قومی اسمبلی میں پیش کردی گی ہے لیکن کچھ لوگوں کا رویہ مایوس کن تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ توہین رسالت جیسے واقعات روکنے کےلئے عالم اسلام کی تنظیموں سے رابطہ کر کے اجلاس اسلام آباد میں بلانے کا ارادہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی کوشش سے ہم 57 اسلامی ممالک کو اکٹھا کرنے میں کامیاب ہوئے۔

tahir ashrafi