Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیرپور میں مسافر کوچ اور وین میں تصادم سے 12 افراد جاں بحق

خیرپور میں مسافر کوچ اور وین میں تصادم سے 12افراد جاں بحق اور...
شائع 21 اپريل 2021 02:19pm

خیرپور میں مسافر کوچ اور وین میں تصادم سے 12افراد جاں بحق اور 15زخمی ہوگئے ، لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیاگیا۔

خیرپورمیں شاہ عبد الطیف یونیورسٹی کے قریب مسافر کوچ اور وین میں تصادم ہوگیا،وین میں سوار 12افراد جان سے گئےجبکہ 15سے زائد زخمی ہوگئے ۔

مقامی لوگوں نے لاشوں اور زخمیوں کوکوچ اور وین سے نکال کراسپتال منتقل کیا،جاں بحق افراد میں 2کمسن بچے اورخاتون بھی شامل ہیں ۔

متعدد زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے ،مرنےوالوں میں 4افراد کی شناخت کرلی گئی۔

پولیس کے مطابق حادثہ مسافر وین کاٹائر نکلنے کے باعث پیش آیا جبکہ پولیس نے کوچ ڈرائیور کوزخمی حالت میں گرفتارکرلیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا خیرپورٹریفک حادثے میں قیمتی جانوں کےضیاع پر اظہارافسوس

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے خیرپورٹریفک حادثے میں قیمتی جانوں کےضیاع پرافسوس کا اظہارکیا ہے۔

عثمان بزدار نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اورتعزیت کا اظہار کرتےہوئے کہا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

van accident

Khairpur

collision

passenger bus