Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کورونا صورتحال اچھی نہیں، مزید پابندیاں لگائی جاسکتیں ہیں،اسد عمر

اسلام آباد:وفاقی وزیرمنصوبہ بندی وترقی اسد عمرنے کہا ہےکہ...
شائع 21 اپريل 2021 02:08pm

اسلام آباد:وفاقی وزیرمنصوبہ بندی وترقی اسد عمرنے کہا ہےکہ کوروناصورتحال اچھی نہیں،حالات خراب ہیں مزید پابندیاں لگائی جاسکتیں ہیں،اگر حالات ایسےہی رہےتوبڑےشہربند کرنے پڑسکتے ہیں ،جمعہ کوپابندیوں سےآگاہ کیا جائےگا۔

وفاقی وزیراسدعمر کی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکا اجلاس ہوا ، اسد عمرنے بریفنگ دیتے ہوئے رواں ہفتے کے کورونا اعدادشمارپرتشویش کااظہارکیا ۔

اسد عمرن نے کہاکہ عوام اور انتظامیہ نے احتیاط چھوڑ دی، کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے، صورت حال انتہائی سنگین ہوچکی ہے،مزید پابندیاں لگائی جاسکتیں ہیں،ابھی بڑے شہروں کوبند نہیں کررہے ، اگر صورتحال برقراررہی توپابندیاں بڑھانا پڑیں گی،جمعہ کوپابندیوں سےآگاہ کیا جائےگا۔

اسدعمر نے بتایاکہ ایس او پیزپرعمل نہ کرنے کے باعث اسپتالوں پردباؤہے وینٹی لیٹرز80فیصد زیراستعمال اورآکسیجن پیداوارکی 90 فیصد استعمال ہورہی ہے۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے بریفنگ میں ایران اور بھارت سمیت خطے مںب کورونا کی صورتحال سے بھی آگاہ کیا ۔

asad umar

coronavirus

اسلام آباد

Ban