Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

طاقتور قانون کے نیچےنہیں آتا اور وہ پی ڈی ایم جیسا اتحاد بناتا ہے، وزیراعظم

نوشہرہ:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ معاشرے کی پہچان امرا کے...
اپ ڈیٹ 21 اپريل 2021 01:19pm

نوشہرہ:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ معاشرے کی پہچان امرا کے گھروں سے نہیں ہوتی،طاقتور قانون کےنیچےنہیں آتااوروہ پی ڈی ایم جیسااتحاد بناتاہے۔

وزیراعظم عمران خان کا نوشہرہ میں تقریب سے خطاب کرتےہوئے کہنا تھا کہ پہلی بارکم آمدنی والے افرادکیلئےکوششیں ہورہی ہیں،پورے ملک میں نیاہاؤسنگ منصوبے شروع کےت ،صحت کارڈسے ہیلتھ سیکٹرمیں انقلاب آئےگا ،امیرممالک بھی ہیلتھ انشورنس نہیں دے سکتے۔

وزیراعظم نے کہاکہ معاشرے کی پہچان امرا کے گھروں سے نہیں ہوتی،غربا کا طرز زندگی معاشرے کی پہچان ہوتا ہے،قانون کی بالادستی کا مطلب طاقتور پر ہاتھ ڈالنا ہے،طاقتور خود کو ہمیشہ قانون سے اوپر رکھتا ہے،شوگرمافیا لوگوں کو مہنگی چینی بیچ رہا ہے، کمزور اور طاقتورکیلئےایک ہی قانون ہونا چاہیئے ،گھروں کیلئے بینک آسان اقساط پرقرضہ فراہم کرےگا، قوم وسائل کی کمی سےغریب نہیں ہوتی ،قانون کی بالادستی نہ ہونے سے ہوتی ہے ،طاقت ور لوگ قانون کے تابع نہیں آنا چاہتے،پی ڈی ایم جیسے اتحاد بناتے ہیں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ چھوٹا طبقہ بھی اپنے گھر کی خواہش رکھتا ہے،سب سے بڑا خوف سر پر چھت نہ ہونے کا ہوتا ہے،کسی حکومت نے غریبوں کیلئے کبھی نہیں سوچا،ہم نےپوری کوشش کی کہ سرکاری زمین پرسستےگھربنیں، ہرگھرپر3 لاکھ روپےسبسڈی دےرہےہیں ،گھر کے قرضے پر صرف 3فیصدسوددینا پڑے گا،ہاؤسنگ اسکیم میں دیراس لےےہوئی کہ بینک قرضےدینےکوتیارنہیں تھا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ آبادی بڑھنےکےباعث شہرپھیلتےجارہےہیں،ہمیں کثیرالمنزلہ عمارتوں کی جانب جاناہوگا،شہرپھیلتےجائیں گے تو فوڈ سیکیورٹی کامسئلہ درپیش ہوگا،کمزورطبقےکی ضروریات پوری کرناریاست کی ذمہ داری ہے۔

IK Address

PDM

pm imran khan

Noshera