Aaj News

ہفتہ, نومبر 16, 2024  
13 Jumada Al-Awwal 1446  

سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم پر حملے کامقدمہ تھانہ شالیمار میں درج

اسلام آباد :سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم پر حملے کا مقدمہ درج...
اپ ڈیٹ 21 اپريل 2021 01:10pm

اسلام آباد :سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم پر حملے کا مقدمہ درج مقدمہ تھانہ شالیمار میں درج کرلیا گیا۔

اسلام آباد میں سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم پر حملے کا مقدمہ اقدام قتل کی دفعہ کے تحت درج کرلیا گیا ،مقدمہ تھانہ شالیمار کے اے ایس آئی کی مدعیت میں نامعلوم شخص کیخلاف درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی ار کے متن میں کہا گیا کہ ابصار عالم کے مؤقف کے مطابق میں شام کے وقت اپنے گھر کے سامنے پارک میں واک کررہا تھاشلوار قمیض میں ملبوس نامعلوم شخص نے میرے اوپر فائر کیا جو میرے پیٹ میں لگا ملزم کو سامنے آنے پر پہچان سکتا ہوں ۔

اسلام آباد

FIR

attack