Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کوروناکیسز میں اضافہ: ضلع کیماڑی کے 3سب ڈویژن میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

کراچی :کورونا کےبڑھتے کیسز کے باعث ضلع کیماڑی کے 3سب ڈویژن میں...
اپ ڈیٹ 21 اپريل 2021 01:16pm

کراچی :کورونا کےبڑھتے کیسز کے باعث ضلع کیماڑی کے 3سب ڈویژن میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔

کراچی میں کورونا کیسز میں اضافے کےباعث کیماڑی، سائٹ ایریا اور بلدیہ ٹاؤن کی7یوسیز میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق 21 اپریل سے 4 مئی تک ضلع کیماڑی ، سائٹ اور بلدیہ کے مختلف علاقوں اور رہائشی یونٹس پر مائیکرو اسا۔رٹ لاک ڈاؤن رہے گا۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق تینوں سب ڈویژن میں 10 کورونا کے مریض موجود ہیں متاثرہ علاقوں میں آنے اور جانےوالے تمام افراد کو ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ متاثرہ علاقوں کےلوگ کی غیر ضروری نقل وحرکت پر پابندی عائد ہوگی۔

علاقے میں تمام کاروباری سرگرمیاں مکمل کورونا ایس او پیز کے طابق ہوں گی، اسمارٹ لاک ڈاون والے متاثرہ علاقوں میں فیملی اجتماعات پر بھی پابندی عائد رہے گی۔

coronavirus

karachi

Smart lockdown

Corona Cases