Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

'ملک میں الیکٹرونک ووٹنگ مشین لارہے ہیں'

وزیرا طلاعات فوادچوہدری نے کہا ہے کہ اوورسیزپاکستانیوں کو ووٹ...
شائع 20 اپريل 2021 08:58pm

وزیرا طلاعات فوادچوہدری نے کہا ہے کہ اوورسیزپاکستانیوں کو ووٹ کاحق دیناچاہتےہیں،ملک میں الیکٹرونک ووٹ مشین بھی لارہےہیں۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فوادچوہدری نے کہا کہ الیکٹرونک ووٹنگ مشین تیارکرلی ہے،عملی مظاہرےکیلئےتیارہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی الیکٹرول ریفارمزپرزیادہ توجہ ہے، ووٹ کاحق دینےکےلیےانٹرنیٹ بیس نظام واضح کرنا ہوگا۔

وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ سندھ کےاسپتالوں کی حالت بہت بری ہے، وفاقی حکومت اسپتال چلانا نہیں چاہتی، وفاق چاہتاہےکہ کراچی کے اسپتالوں کومل کرچلایاجائے۔

فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ کراچی سےکابل تک یونیسیف کنٹینرزکی ترسیل کی منظوری دی گئی ہے،فواد اپوزیشن کی لڑائی اسلام کیلئےنہیں،اسلام آبادکیلئےہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن کاپی ڈی ایم سمیت کوئی چورن نہیں چلا، ماضی کےادوارمیں قومی اداروں کوتباہ کردیاگیا، پارلیمنٹ میں غیرسنجیدگی سےعوام میں اچھاتاثرنہیں جاتا۔

فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ ہم نےمعاملہ پارلیمنٹ میں لانےکامعاہدہ کیاتھا، معاملہ پارلیمنٹ میں لاکرہم نےوعدہ پوراکردیا، پارلیمنٹ میں جوبھی بحث ہوگی وہ آئین کےاندررہ کرہوگی۔

فوادچوہدری نے مزید کہا کہ معاملےکوایوان میں لےآئےہیں،تناؤختم ہوجاناچاہئے۔

fawad chaudhry

electronic voting machines