کراچی : 249، ضمنی الیکشن ، پی پی پر اثرانداز ہونیکا الزام
کراچی کے حلقہ این اے 249 کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ کے امیدوار مفتاح اسماعئیل نے پیپلز پارٹی پر ووٹر کی رائے پر اثر انداز ہونے کیلئے سرکاری وسائل استعمال کرنے کا الزام عائد کردیا۔
مفتاح اسماعیل نے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں مطالبہ کیا ہے کہ ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کی جائے۔
انہوں نے سندھ حکمران جماعت پیپلز پارٹی پر الزام عائد کیا ہے کہ پیپلز پارٹی انتخاب میں اپنی ہار دیکھ کر تاخیری حربے استعمال کررہی ہے۔
مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ سندھ میں کورونا وائرس سے متعلق صورت حال دیگر صوبوں کے مقابلے میں قدرے بہتر ہے جبکہ صوبائی حکومت علاقے میں پانی کی پائپ لائن کی تنصیب سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے ووٹر کی رائے پر اثر انداز ہونے کی کوشش کررہی ہے۔
Comments are closed on this story.