Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم رمضان کے آخر یا عیدالفطر کےفوری بعدسعودی عرب جائیں گے

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان رمضان المبارک کے آخر یا عید ...
اپ ڈیٹ 20 اپريل 2021 03:33pm

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان رمضان المبارک کے آخر یا عید الفطر کے فوری بعد سعودی عرب جائیں گے، سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کے شیڈول کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے حوالے سے تاریخیں ابھی طے نہیں، دورہ سعودی عرب پر مختلف تاریخیں زیرغور ہیں، شیڈول کی مناسبت سے دورہ کو حتمی شکل دی جائے گی۔

سعودی سفیر نے بھی وزیراعظم عمران خان کے دورہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم پاکستان بہت جلد سعودی عرب کا دورہ کریں گے، عمران خان سعودی فرمانرواں محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔

pm imran khan

Saudi Arabia

اسلام آباد

شیڈول

Ramadan