Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان مشکل حالات میں خاموش رہا کریں، احسن اقبال

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن)کے رہنماء احسن اقبال نے وزیراعظم کے خطاب...
شائع 20 اپريل 2021 11:53am

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن)کے رہنماء احسن اقبال نے وزیراعظم کے خطاب کو طعنہ زنی اور الزام تراشی کے مترادف قرار دے دیا اور کہاکہ عمران خان مشکل حالات میں خاموش رہا کریں، کوئی لیڈر اس انداز میں بات نہیں کرتا۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیرداخلہ احسن اقبال نے موجودہ بحران کا ذمہ دار حکومت کو ٹہراتے ہوے کہا کہ گزشتہ روز جس جنت کا نقشہ عمران خان نے کھینچا ہم سب اسی پاکستان میں جانا چاہتے ہیں۔

احسن اقبال نے وزیراعظم کے خطاب کو طعنہ زنی اور الزام تراشی کے مترادف قرار دیتےہوئے کہا کہ مشکل وقت میں وزیراعظم کلام بند رکھا کریں، ملک کے حالات کیا ہیں اور حکومت کی ترجیحات نوازشریف کی جائیدادیں ضبط کرنا ہے،امید ہے تمام فریقین گفت و شنید سے مسئلے کا حل نکالیں گے ،پاکستان کے دشمن اس طرح کے حالات سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔

ن لیگی رہنماء نے مزید کہا کہ بہترہےکہ مشکل حالات میں وزیراعظم خاموش رہاکریں،دنیا میں کوئی لیڈر اس انداز میں بات نہیں کرتا ،یہ اپوزیشن پرالزام تراشیوں میں مصروف ہیں،نفرت آمیزرویہ کی وجہ سےملک تباہ ہورہاہے،حکومت کی پالیسیوں نےمعیشت کوتباہ کردیاہے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہم نےدھرنےکیخلاف پرامن پالیسی اپنائی تھی،کسی صورت میں خون ریزی نہیں ہونی چاہیئے،ناموس رسالتﷺپرہرمسلمان مرمٹنےکو تیارہے۔

IK Address

pm imran khan

Ahsan Iqbal

اسلام آباد