Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

تحریک لبیک پاکستان سے مذاکرات، قومی اسمبلی کے اجلاس کاشیڈول تبدیل

اسلام آباد:کالعدم تحریک لبیک پاکستان(ٹی ایل پی )سے مذاکرات کے ...
شائع 20 اپريل 2021 11:42am

اسلام آباد:کالعدم تحریک لبیک پاکستان(ٹی ایل پی )سے مذاکرات کے بعد قومی اسمبلی کےاجلاس کا شیڈول تبدیل کردیا گیااور جمعرات کو ہونے والا اجلاس اب آج ہوگا۔

حکومت اورکالعدم تحریک لبیک پاکستان کے درمیان مذاکرات کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس جمعرات کے بجائے آج طلب کرلیا گیا۔

گزشتہ روز اجلاس جمعرات تک ملتوی کیا گیا تھا تاہم اب قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت آج سہ پہر3 بجے منعقد ہوگا۔

قومی اسمبلی اجلاس میں وزیرداخلہ شیخ رشید احمد اوروزیرمذہبی امورنورالحق قادری ایوان کواعتماد میں لیں گے، فرانسیسی سفیرکی ملک بدری قرارداد بھی ایوان میں پیش کی جائےگی۔

اسلام آباد

National Assembly

dailougs

TLP