لاک ڈاﺅن کے دوران بھوتوں نے گاڑی پر قبضہ کرلیا، مالک کا دعویٰ
لاک ڈاﺅن نے لوگوں کے کاروبار تباہ کیے، نوکریاں چھینیں اور دیگر نقصانات کیے لیکن اس برطانوی شخص نے لاک ڈاﺅن کے دوران اپنے ساتھ ایسا کام ہونے کا انکشاف کردیا ہے کہ سن کر آپ کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی۔
ڈیلی سٹار کے مطابق اسٹیو پیلنگ نامی مانچسٹر کے رہائشی اس شخص کے پاس ایک اسنیک وین ہے، جس میں رہائش بھی رکھی جا سکتی ہے۔ یہ وین لاک ڈاﺅن کے دوران گھر کے باہر خالی کھڑی رہی اور اس دوران اسٹیو پیلنگ کا دعویٰ ہے کہ اس وین میں آکر بھوتوں نے رہنا شروع کر دیا ہے۔
56 سالہ اسٹیو پیلنگ کا کہنا ہے کہ لاک ڈاﺅن ختم ہونے کے بعد جب ہم نے وین کا استعمال شروع کیا تو اس میں ایسے عجیب و غریب کام ہوتے دیکھے کہ خوفزدہ رہ گئے۔ اب میں اور میری فیملی کے لوگ ہی نہیں بلکہ میرے ملازمین بھی اس وین میں داخل ہونے سے ڈرتے ہیں۔
اسٹیو کا کہنا ہے کہ وین میں اکثر عجیب و غریب بھاری اور بھوتوں جیسی آوازیں آنی شروع ہو جاتی ہیں۔ برتن اور دیگر چیزیں خود بخود حرکت کرنے لگتی ہیں اور اسی نوع کے خوفزدہ کردینے والی دیگر حرکتیں وین میں ہونے لگی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اب تک سب سے خوفناک واقعہ یہ پیش آیا ہے کہ میرے کچھ ملازمین وین میں میز پر پیسٹریاں اور دیگر کھانے کی چیزیں رکھ رہے تھے کہ میز پر پڑے برتن اچانک ہوا میں اڑنا شروع ہوئے اور پھر پوری وین میں بکھر گئے۔ یہ دیکھ کر ملازمین چیخیں مارتے ہوئے بھاگ کر وین سے نکل گئے۔
Comments are closed on this story.