Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

رمضان ٹرانسمیشن میں عامر لیاقت کا "ناگن ڈانس"، ویڈیو وائرل

پاکستان میں رمضان ٹرانسمیشن کا سب سے بڑا نام سمجھے جانے والے...
اپ ڈیٹ 20 اپريل 2021 09:40am

پاکستان میں رمضان ٹرانسمیشن کا سب سے بڑا نام سمجھے جانے والے عامر لیاقت حسین اس سال بھی اپنی حرکتوں کے ذریعے پاکستانیوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

حکمران جماعت کے رکن قومی اسمبلی کی رمضان ٹرانسمیشن کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں ناگن ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

انہوں نے اس مزاحیہ انداز میں ناگن ڈانس کیا کہ دیکھ کر ہنسی نہیں رکتی۔ عامر لیاقت حسین نے انڈیا میں شادیوں پر شراب پی کر ناگن ڈانس کرنے والوں کو انہی کے انداز میں (یعنی زمین پر لیٹ کر) ڈانس کرکے خراج تحسین بھی پیش کیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز عامر لیاقت حسین کی ایک اور ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ پاکستانی خاتون ایتھلیٹ نسیم حمید کے ساتھ دوڑ لگاتے ہوئے گر پڑے تھے۔ عامر لیاقت کی بیک ٹو بیک وائرل ویڈیوز دیکھ کر بظاہر یہی لگتا ہے کہ اس سال وہ ریٹنگ کے سب ریکارڈ توڑنے جا رہے ہیں کیونکہ کہتے ہیں کہ جو جتنا "بدنام" ہوگا اس کا اتنا ہی "نام" ہوگا۔

Ramzan Transmission

Aamir Liaquat