Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

سی سی پی او لاہور کی زخمی پولیس اہلکاروں کی عیادت

سی سی پی او لاہور نے ہنگاموں کے دوران زخمی ہونے والے پولیس...
شائع 19 اپريل 2021 10:57pm

سی سی پی او لاہور نے ہنگاموں کے دوران زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی عیادت کی اور زخمیوں کو مکمل طبی سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

سربراہ لاہور پولیس غلام محمود ڈوگر نے ہنگامہ آرائی کے دوران زخمی ہونے والے ڈی ایس پی عمر فاروق بلوچ کے گھر جا کر ان کی عیادت کی۔

غلام محمود ڈوگر نے اسپتال میں زیر علاج دیگر اہلکاروں کی خیرت دریافت کی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ساجد کیانی، ایس ایس پی ایڈمن لاہور وقار شعب قریشی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

اس موقع پر سی سی پی او لاہور کا کہنا تھا کہ زخمی اہلکاروں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کیں جا رہی ہیں۔ علاج معالجے کیلئے فوکل پرسنز بھی تعینات کر دئیے گئے ہیں۔

ccpo lahore

TLP