Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

'موجودہ حکومت فاشسٹ ۔ ۔ ۔'

پیپلزپارٹی رکن راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ آپ نے کیا معاہدہ ...
شائع 19 اپريل 2021 07:51pm

پیپلزپارٹی رکن راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ آپ نے کیا معاہدہ کیا کسی کو کچھ نہیں معلوم، ملک افواہوں کی زد میں ہے۔ وزیراعظم کو بھی معاملے پر ایوان میں تقریر کرنی چاہیے تھی، موجودہ حکومت سے زیادہ فاشسٹ حکومت نہیں دیکھی۔

پیپلزپارٹی رکن راجا پرویز اشرف بھڑک اٹھے اور قومی اسمبلی میں اپنے رد عمل میں کہا۔ ہم سب غلامان رسول ہیں مگر۔ حکومت کو سمجھ نہیں آرہی معاملہ کتنا حساس ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم اپنی ذمہ داریوں سے بھاگ رہے ہیں، آپ ہر وہ کام کررہےہیں جس میں نفرت اور تضحیک کا اظہار ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں جو ہورہا ہے۔ اس کی ذمہ دار مکمل حکومت ہے۔حکومتی نااہلی کی وجہ سے ملک خوفناک سمت کی طرف جارہا ہے،انہوں نے پی ٹی آئی حکومت کو فاشست حکومت قرار دے دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک افواہوں پر چل رہا ہےکسی کوکچھ نہیں معلوم، حکومتی نااہلی سےملک خوفناک سمت میں جارہا ہے۔

راجاپرویز نے کہا کہ ملک میں جو ہورہا ہے اس کی مکمل ذمہ دار حکومت ہے، وزیراعظم پارلیمان کو جوابدہ ہے،عمران خان یہاں تقریرکرتے۔

PPP

TLP