Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

وفاق سندھ کو 8 ہزار ارب دے چکا،حلیم عادل شیخ

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے دعویٰ کیا ہے کہ...
شائع 19 اپريل 2021 11:06pm

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے دعویٰ کیا ہے کہ وفاق کراچی پیکج میں سے 8 ہزار ارب روپے سندھ حکومت کو دے چکی ہے۔

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر کنور نوید جمیل کے ہمراہ نیوز کانفرنس میں دعوٰی کیا ہے کہ وفاق 1200 ارب روپے کے کراچی پیکج میں سے 8 ہزار ارب روپے سندھ حکومت کو دے چکی ہے،۔

سندھ اسمبلی میں نیوز مشترکہ نیوز کانفرنس کےدوران حلیم عادل شیخ نے دعوٰی کیا کہ گرین لائن بس رواں برس ستمبر میں چلے گی، تھرپارکر میں ہیلتھ کارڈ دے دیئے گئے ہیں۔

ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر کنور نوید جمیل کا کہنا تھا کہ سندھ کے وزیر تعلیم نے کہا کہ حیدر آباد یونیورسٹی میری لاش پر سے گزر کر بننے گی، اب سندھ حکومت کو یونیورسٹی کی زمین کے پیسے دے دیئے جائیں گے۔

پی ٹی آئی کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر بلال غفار نے کہا کہ وزیر اعظم کے دورہ کراچی پر سندھ حکومت کے ترجمان نے سوال اٹھایا، کہ وہ چندہ مانگنے کیوں آئے۔

اپوزیشن رہنماوں نے سندھ میں آوارہ کتے مارنے پر خطیر رقم خرچ کئے جانے پر حکومت سندھ کو تنقید کا نشانہ بنایا، انکا کہنا تھا کہ اگر ویکسین منگوالیتے تو اتنے پیسے خرچ نا کرنے پڑتے۔

PPP

Haleem Adil Sheikh