'مہنگائی کم کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں'
وزیراعظم عمران خان نے بتایا مہنگائی کم کرنے کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔ ناموس رسالت کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا، تحفظ ناموس رسالت سے متعلق مسلم ممالک کے ساتھ مل کر عالمی مہم چلا رہے ہیں ۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں مہنگائی، سیاسی امور اور امن وامان صورتحال پر گفتگو کی گئی۔
وزیراعظم نے واضح کیا تحفظ ناموس رسالت کے معاملے پر ہم سب ایک ہیں، ناموس رسالت کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا، تحفظ ناموس رسالت سے متعلق مسلم ممالک کے ساتھ مل کر عالمی مہم چلا رہے ہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا پاکستان مسلم امہ کے ساتھ مل کر اسلامو فوبیا کا خاتمہ چاہتا ہے۔ جید علماء کے زریعے مظاہرین سے مذاکرات جاری ہیں، مذاکرات کرنے والے میرے ساتھ رابطے میں ہیں۔ وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا تحریک لبیک اور ہمارا مقصد ایک طریقہ کار الگ ہے، گستاخی رسول کسی طور پر برداشت نہیں۔ اجلاس میں شہبازشریف کی مبینہ رہائی سے متعلق بھی گفتگو کی گئی، ترجمانوں کا کہنا تھا مسلم لیگ ن نے رہائی سے پہلے ہی واویلا شروع کر دیا۔ وزیراعظم عمران خان نے بتایا مہنگائی کم کرنے کے لیے اقدامات کررہے ہیں
Comments are closed on this story.