Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بدقسمتی سے سیاسی اور دینی جماعتیں اسلام کو غلط استعمال کرتی ہیں،وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے سیاسی...
شائع 19 اپريل 2021 12:10pm

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے سیاسی اوردینی جماعتیں اسلام کوغلط استعمال کرتی ہیں،اسلامی ملکوں کو ناموس رسالت پر اکٹھا کریں گے،دنیا بھر میں مہم چلائیں گے، کسی کو توہین آمیز بات کرنے کی ہمت نہیں ہوگی،اپنے ملک میں توڑ پھوڑ سے مغرب کو فرق نہیں پڑے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے مارگلہ ہائی وے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سےخطاب کرتےہوئے کہا کہ مارگلہ ہائی وےمنصوبہ طویل مدت سےتاخیرکاشکارتھا،ہائی وےسےمارگلہ پارک بھی محفوظ ہوگا،اسلام آبادکی آبادی میں تیزی سےاضافہ ہوا،دنیا بھر کےبڑےشہروں میں رنگ روڈ ہوتےہیں،رنگ روڈ سےاسلام آبادمیں ٹریفک کےمسائل حل ہوں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اسلام آبادکےمنصوبوں میں ماحولیات کاخیال رکھاجاتاہے،ماضی کی حکومتوں میں صرف درخت کاٹے گئے،پاکستان کی تاریخ میں60کروڑ درخت لگائےگئےتھے،ماضی کےادوارمیں بےدردی سےجنگلات کاٹےگئے،جنگلات کاٹ کرملک کےساتھ بڑا ظلم کیاگیا۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ جنگلات کاٹنےسےموسم میں تیزی سےتبدیلی آتی ہے،پہلی بارہمارے دور میں جنگلات لگانےکاعمل شروع ہوا،گلوبل وارمننگ سےگلیشیئرپگھلنا شروع ہوجاتےہیں،مصرکےبعد کم پانی رکھنےوالاپاکستان دوسرا ملک ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں بڑی بدقسمتی ہے،سیاسی اوردینی جماعتیں اسلام کوغلط استعمال کرتی ہیں،ایسی جماعتیں ملک کوبھی نقصان پہنچاتی ہیں،پاکستان کےعوام رسول اللہﷺسے محبت کرتے ہیں،کیا کسی کا دل چیر کر دیکھا جاسکتا ہے کہ نبی رحمت ﷺ سے کون کتنا پیار کرتا ہے،پاکستان لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ مُحَمَّدُ رَّسُولُ اللہ کےنام پربنا،رسول اللہﷺ کی شان اقدس کی آگاہی کیلئےمہم کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ اسلامی ممالک کےساتھ مل کردنیا بھرمیں مہم چلائیں گے،مہم کےبعد کسی میں توہین آمیزبات کرنےکی ہمت نہیں ہوگی، توڑ پھوڑ سے دنیا کو کوئی فرق نہیں پڑتا، صرف ملک کا نقصان ہوتا ہے،نبی کریمﷺسےمحبت کوغلط استعمال کیا جاتا ہے۔

IK Address

pm imran khan

اسلام آباد

Islam