Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

علی ظفر کی والدہ کے پاوں دباتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر کی اپنی والدہ کے...
اپ ڈیٹ 19 اپريل 2021 11:31am

شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر کی اپنی والدہ کے پاؤں دباتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

انسٹاگرام پر علی ظفر کے چھوٹے بھائی دانیال ظفر نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ معروف گلوکار اپنی والدہ کے پاؤں دبا رہے ہیں اور ساتھ ٹی وی پر دانیال ظفر کا ڈرامہ دیکھ رہے ہیں۔

ویڈیو میں علی ظفر دانیال کو مسکراتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ ویڈیو بنانے سے پہلے پوچھ تو لیا کرو۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے علی ظفر کی اس ویڈیو کو بہت پسند کیا جارہا ہے۔

ali zafar

Viral Video