Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پرامن طریقے سے احتجاج کرنےوالوں کو نہیں روکیں گے، وزیراعلیٰ سندھ

اسلام آباد:وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پرامن طریقے...
اپ ڈیٹ 19 اپريل 2021 12:20pm

اسلام آباد:وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پرامن طریقے سے احتجاج کرنے والوں کو نہیں روکیں گے، امن و امان خراب ہوا تو مجبورا طاقت کا استعمال کرنا پڑے گا،ایسا معاہدہ نہ کریں جس سے بعد میں نقصان ہو۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج اصغرعلی نے مبینہ منی لانڈرنگ ریفرنس پر سماعت کی، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ،خورشید انورجمالی سمیت دیگرملزمان پیش ہوئے۔

عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کی غیرحاضرملزمان کے وارنٹس گرفتاری جاری کرنے کی استدعا منظورکرتے ہوئے ملزمان کو دو دو لاکھ روپے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

مراد علی شاہ نے مستقل حاضری سے استثنیٰ کی استدعا بھی کردی، جس کے بعد عدالت نے سماعت 5مئی تک ملتوی کردی۔

بعدازاں صحافیوں سے گفتگو میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ حکومت نے پہلے بھی مذہبی جماعت کے ساتھ معاہدہ کر کےغلط کیا اوراب ایک بار پھر وقتی فائدہ کیلئے غلطی دہرائی جا رہی ہے۔

مراد علی شاہ نے وفاق سے اعتماد میں نہ لینے کا بھی شکوہ کرتےہوئے کہا کہ کالعدم تحریک لبیک سے مذاکرات پر اعتماد میں نہیں لیا گیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پرامن احتجاج سب کا حق ہے،پرامن طریقے سے احتجاج ریکارڈ کرانے والوں کو نہیں روکیں گے، امن و امان خراب ہوا تو مجبورا طاقت کا استعمال کرنا پڑے گا،ایسا معاہدہ نہ کریں جس سے بعد میں نقصان ہو،اگر کوئی اپنی مرضی سے دکان، ٹرانسپورٹ بند کرنا اور گھر پر رہنا چاہتا ہے تو اجازت ہے۔

accountability court

money laundering case

CM Sindh

Murad Ali Shah

islambad

protest