Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عامر لیاقت خاتون کا مقابلہ بھی نہ کرسکے، منہ کے بل گر پڑے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی و ٹی وی میزبان...
شائع 19 اپريل 2021 10:58am

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی و ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین رمضان ٹرانسمیشن کے دوران دوڑ لگاتے ہوئے گر پڑے۔

عامر لیاقت ایک نجی ٹی وی پر رمضان ٹرانسمیشن کر رہے ہیں جس کی لائیو نشریات کے دوران انہوں نے دوڑ کی سابق چیمپیئن نسیم حمید کے ساتھ دوڑ لگائی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عامر لیاقت جیسے ہی دوسرے راؤنڈ کیلئے مڑے تو ان کے پاؤں آپس میں الجھ گئے اور وہ پکے فرش پر گھٹنوں کے بل گر پڑے۔

گرنے کے بعد عامر لیاقت "باؤنڈری لائن" تک گھسٹتے ہوئے گئے۔ اس دوران موقع پر موجود سب افراد کے منہ کھلے کے کھلے رہ گئے۔

Viral Video

Ramzan Transmission

Aamir Liaquat