Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

نئے فیشل سے بھارتی اداکارہ کا چہرہ بگڑ گیا

معروف بھارتی اداکارہ زیادہ خوبصورتی کی چکر میں اپنے چہرہ جلا...
شائع 19 اپريل 2021 10:09am

معروف بھارتی اداکارہ زیادہ خوبصورتی کی چکر میں اپنے چہرہ جلا بیٹھیں، بھارتی اداکارہ و ماڈل گرل رائزہ ولسن کو چہرے کا فیشل کروانے کے بعد شدید ری ایکشن ہوگیا، جس سے چہرے کی حالت ہی بگڑ گئی۔

بھارتی میڈیا کا کہناہے کہ فیشل کرانے کے بعد اداکارہ کی آنکھوں کے نیچے سوجن ہوگئی، ادکارہ نے بتایا کہ گزشتہ روز میں سادہ فیشل کروانے گئی تھی لیکن انہوں نے مجھے زبردستی ایک ایسا عمل کرانے کا کہا جس کی ضرورت نہیں تھی۔

اداکارہ نے کہا کہ اس کے نتیجے میں آنکھوں کے نیچے سوجن ہوگئی اور صورتحال کے بعد ڈاکٹر نے بھی ملنے سے منع کردیا، جبکہ ان کے سٹاف کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر شہر سے باہر ہیں، اس وجہ سے ابھی ہم کچھ نہیں کرسکتے ہیں۔

Bollywood

Indian Actress