Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

قومی اسمبلی کے اجلاس کا 12 نکاتی ایجنڈا جاری

کل ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں 12 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا...
شائع 18 اپريل 2021 09:43pm

کل ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں 12 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین حکومتی ملکیتی انٹرپرائززمیں انتظامی ومالیاتی کارکردگی کے لئے گورننس و آپریشنزبہتربنانے کا بل پیش کریں گے۔

قومی اسمبلی اجلاس کے ایجنڈا کے مطابق وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین حکومتی ملکیتی انٹرپرائزز میں انتظامی و مالیاتی کارکردگی کے لئے گورننس و آپریشنز بہتر بنانے کا بل پیش کریں گے۔

وفاقی وزیرعلی امین گنڈاپورجموں وکشمیر ایڈمنسٹریشن آف پراپرٹی ترمیمی بل پیش کریں گے۔ کارپوریٹ ری اسٹرکچرنگ کمپنیزترمیمی بل2021 پرقائمہ کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش کی جائے گی۔بچوں میں انصاف کی فراہمی کے نظام کے ایکٹ 2018 میں ترمیم کا بل پیش کیا جائے گا۔

وزیرانسانی حقوق اسلام آباد کیپیٹل ٹریٹری چائیلڈ پروٹیکشن ترمیمی بل پیش کریں گی ۔ قرآن پاکستان کی اشاعت اور ریکارڈنگ میں اغلاط کے خاتمہ کا ترمیمی بل پیش کیا جائے گا۔

صدرکے پارلیمان کے دونوں ایوانوں سے خطاب پربحث بھی ایجنڈا میں شامل ہے۔

اسلام آباد میں زمین و پراپرٹی کے انتقال کا منصفانہ نظام نہ ہونے کے باعث عوامی تشویش کے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس کارروائی کا حصہ ہے۔

لاہورمیں نوجوانوں میں منشیات کے استعمال کے بڑھتے رجحانات پرتشویش بارے توجہ دلاؤنوٹس بھی ایجنڈا میں شامل ہے۔

national assembly session