Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

'بھارت سے کوئی باضابطہ بیک چینل رابطہ نہیں'

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں بھارت سے کوئی باضابطہ بیک...
شائع 18 اپريل 2021 09:27pm

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں بھارت سے کوئی باضابطہ بیک چینل رابطہ نہیں۔ بھارتی وزیر خارجہ سے بھی ملاقات طے نہیں۔ بھارت اگر پانچ اگست کے اقدامات پر نظرثانی کرتا ہے تو اہم بات چیت کےلئے تیار ہیں۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نےمتحدہ عرب امارات میں گفتگوکرتے ہوئے کہاپاکستان کبھی مذاکرات سے نہیں بھاگا، ہم خطے میں امن کے خواہاں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا پاکستان یو اے ای کے ساتھ تعلقات میں مزید بہتری چاہتا ہے۔

وزیرخارجہ نے یہ بھی بتایا کہ متحدہ عرب امارات کے وزیرخارجہ سے کل ملاقات ہوگی۔

Shah Mehmood Qureshi

UAE