Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

'شہباز شریف کا بچنا مشکل ہے انکے خلاف ٹھوس ثبوت ہیں'

معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہاہےکہ مسلم لیگ ن کی قیادت کا ...
اپ ڈیٹ 18 اپريل 2021 08:56pm

معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہاہےکہ مسلم لیگ ن کی قیادت کا جھوٹ سامنے آنے کے بعد اب ان کا رونا پیٹنا ہورہا ہے۔شہبازشریف کی ضمانت نہ ہونے پر واویلا مچایا گیا۔شہباز شریف کا بچنا مشکل ہے انکے خلاف ٹھوس ثبوت ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی شہبازگل نے کہاکہ ہم عدالت اور عدالتی فیصلوں کا احترام کرتے ہیں۔فیصلے عدالتوں نے کرنا ہیں اور نہ ہی ہم فیصلوں پر اثر انداز ہوسکتے ہیں۔ یہ رنگ دینا چاہتے ہیں کہ فیصلے میں کوئی تبدیلی آئی ہے۔ سب کو علم ہے کہ یہ فیصلہ ججز نے نہیں نائب قاصد نے سنایا تھا۔

معاون خصوصی نے کہا کہ ہم نے اسکا حساب کروایا تو 73 ہزار 280 لاکھ روپے بنے۔ شہباز شریف صاحب اتنا پیسہ کہاں لیکر جانا ہے۔ ان 10 سالوں میں انہوں نے کونسا ایسا کام کیا جو اثاثے اتنے ہوگئے۔ حمزہ شہبازکے 2001 میں اثاثے 1 کروڑ 80 لاکھ تھے جو 2018 میں 53 کروڑ ہوگئے۔

شہبازگل نے کہاکہ انہوں نے زرعی زمین سے78 ملین روپے کی کمائی دکھائی، اب سمجھ آئی کہ یہ بڑے بڑے صنعت کار زرعی کاروبارکیوں کرتے ہیں۔ بلیک منی زرعی کاروبار میں سفید کی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہبازشریف 1990 میں ایم این اے بنے تب انکے خاندان کے پاس 21 لاکھ روپیہ تھا۔ 1997سے 1998 میں وزیر اعلیٰ بنے تو اس دوران اثاثے ڈیڑھ کروڑ ہوگئے۔ 2008 سے 2018 میں میاں بیوی بچوں کے اثاثوں کی مالیت 7 ہزار 328 ملین روپے اضافہ ہوا۔

معاون خصوصی نے کہا کہ لوگوں کو غلط باتیں مت بتائیں، لوگوں کی آنکھوں میں دھول مت جھونکیے۔ ضمانت دینا نہ دینا فیصلہ عدالت کا ہے۔

shahbaz sharif

shahbaz gill