Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم عمران خان کی شوکت ترین سے ملاقات

ملاقات میں وزیراعظم نے شوکت ترین کو معاشی ترقی سے متعلق اہم اہداف سونپے اور آئندہ بجٹ سے متعلق ہدایات دیں۔
اپ ڈیٹ 18 اپريل 2021 09:52pm

وزیراعظم عمران خان سے وزیرخزانہ شوکت ترین نے ملاقات کی جس میں ملکی معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے شوکت ترین کو معاشی ترقی سے متعلق اہم اہداف سونپے اور آئندہ بجٹ سے متعلق ہدایات دیں۔ ملاقات میں وفاقی وزیر حماد اظہر،ماہر معاشیات، مالیاتی امور کے ماہرین اور حکومتی جماعت کے سوشل میڈیا اراکین بھی موجود تھے۔

وزیراعظم ہاوس میں ہونے والی ملاقات میں ملکی معاشی صورتحال پر غور کیا گیا۔وزیراعظم عمران خان نے شوکت ترین کی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شوکت ترین کو 35 سالوں سے جانتا ہوں۔وہ شوکت خانم ہسپتال کے بورڈ آف گورنرز کا بھی حصہ رہے۔

شرکاءنے شوکت ترین سے معاشی پلان سے متعلق سوالات کئے۔ٹی وی چینل پر حکومت کی معاشی صورتحال پر کئے گئے تبصرے پر بھی سوال کیا گیا؟ جس پر وضاحت کرتے ہوئے شوکت ترین کا کہنا تھا کہ انٹرویو میں کہی گئی باتیں صرف موجودہ حکومت سے متعلق نہیں۔ گفتگو میں ماضی کی حکومتوں کی جانب اشارہ تھا۔

انہوں نےکہاکہ معاشی مسائل کا صرف ایک ہی حل ہے، جی ڈی پی گروتھ کو کم سے کم 6 سے 7 فیصد تک لانا ہو گا۔ گورنراسٹیٹ بینک نے بہترین اصلاحاتی کام کیا، انکی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں۔

pm imran khan

Finance minister

shaukat tareen