Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'کپتان بدلنے تک عوام کو کوئی فائدہ نہیں پہنچ سکے گا'

ن لیگی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ کابینہ کے اندر میوزیکل...
شائع 18 اپريل 2021 04:28pm

ن لیگی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ کابینہ کے اندر میوزیکل چیئر کا کھیل کھیلاجارہا ہے۔جو ایک جگہ فیل ہے وہ کیسے دوسری وزارت میں کامیاب ہوگا۔جب تک کپتان بدلا نہیں جائے گا اس وقت تک عوام کو کوئی فائدہ نہیں ملے گا۔

مریم اورنگزیب نےاسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران حکومتی کارکردگی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا عمران خان کو عوامی مسائل سے کوئی غرض نہیں۔ایک مصنوعی بیانیہ 3 سال سے جاری ہے۔کابینہ کے اندر میوزیکل چیئر کا کھیل کھیلا جارہا ہے، کپتان بدلنے تک عوام کو کوئی فائدہ نہیں پہنچ سکے گا۔

مریم اورنگزیب نے یوٹیلیٹی اسٹور کے باہر ایک کلو چینی لینے کی قطار لگی ہوئی ہے۔ یہ تصویر ماہ رمضان میں دل دہلا دینے والی ہے۔

ن لیگی ترجمان کا کہنا تھاکہ کرائے کے ترجمان کس حیثیت میں لاہور ہائیکورٹ کے فیصلےپر پریس کانفرنس کررہے ہیں۔شہباز شریف کاکیس ابھی زیر سماعت ہے، چیف جسٹس نوٹس لیں۔

cabinet

Maryam Aurangzeb

utility stores