Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں سپرہائی وے پر ٹرک کی موٹرسائیکل کو ٹکر، 3افراد جاں بحق

کراچی میں سپرہائی وے پر ٹرک نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی ،جس کے...
شائع 18 اپريل 2021 12:37pm

کراچی میں سپرہائی وے پر ٹرک نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی ،جس کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق اور2 زخمی ہوگئے۔

ریسکیوذرائع کے مطابق سپرہائی وے پر ٹول پلازہ کےقریب افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں ٹرک نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی ،حادثے میں 3افراد جان کی بازی ہار گئےجبکہ 2زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

karachi

Superhighway

Moter Cycle

Truck