Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شہباز شریف سے حمزہ شہباز کی جیل میں ملاقات

مسلم لیگ نون کے رہنما حمزہ شہباز اپنے والد شہباز شریف سے ملاقات...
شائع 17 اپريل 2021 08:31pm

مسلم لیگ نون کے رہنما حمزہ شہباز اپنے والد شہباز شریف سے ملاقات کیلئے اہلخانہ کے ہمراہ کوٹ لکھپت جیل پہنچے۔ دونوں کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال اور جاتی امرا اراضی کے انتقال کی منسوخی پر مشاورت ہوئی۔

شہباز شریف سے ملاقات کیلئے خاندان کے افراد کے علاوہ وکلا کی ٹیم بھی حمزہ شہباز کے ساتھ کوٹ لکھپت جیل پہنچی۔

ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز نے اپنے والد شہباز شریف سے موجود ملکی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی۔

حمزہ شہباز نے شہبازشریف کے ساتھ ہائیکورٹ سے ان کی ضمانت کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ جاتی امراء میں متوقع حکومتی آپریشن اور حکم امتناعی بارے بھی شہبازشریف کو تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وکلا کی جانب سے شہباز شریف کو جاتی امرا اراضی کے انتقال کی منسوخی اور قانونی آپشنز بارے بریفنگ دی گئی۔

hamza shahbaz

shahbaz sharif