Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری

شبلی فراز اور شوکت ترین نے اپنے اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیا۔ صدر...
شائع 17 اپريل 2021 07:55pm

شبلی فراز اور شوکت ترین نے اپنے اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیا۔ صدر مملکت عارف علوی نے حلف لیا ،، وفاقی کابینہ میں ردوبدل کے حوالے سے کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

ایوان صدر اسلام آباد میں وفاقی وزرا کی حلف برداری کی تقریب ہوئی، جس میں کابینہ میں شامل ہونے والے شوکت ترین اور شبلی فراز سے صدر مملکت عارف علوی نے حلف لیا۔

شوکت ترین کو حماد اظہر کی جگہ وزارت خزانہ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے، جب کہ فواد چوہدری کو وزارت اطلاعات کا قلمدان دے کر شبلی فراز کو وزیر سائنس و ٹیکنالوجی بنایا گیا ہے۔

دوسری جانب وفاقی کابینہ میں ردوبدل کے حوالے سے کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ عمرایوب سے پیٹرولیم اور حماد اظہر سے وزارت خزانہ کا اضافی چارج واپس لینے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق شوکت ترین وفاقی وزیر برائے خزانہ اور محصولات ہوں گے۔

حماد اظہر وزیر توانائی، عمرایوب وزیر اقتصادی امور مقرر کردیے گئے ہیں۔ فواد چوہدری وزیراطلاعات و نشریات اور شبلی فراز وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی ہوں گے۔ خسرو بختیار وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار مقرر ہوگئے۔

federal cabinet

PM house