Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'سلیکشن کے عمل تک ملک آگے نہیں بڑھے گا'

مسلم لیگ نون پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کہتے ہیں کہ سلیکشن کا ...
شائع 17 اپريل 2021 10:55pm

مسلم لیگ نون پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کہتے ہیں کہ سلیکشن کا عمل جب تک جاری رہے گا ملک آگے نہیں بڑھے گا۔ حکومت بوکھلا چکی ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ان کا احتساب اورکرپشن کا ڈرامہ فلاپ ہوچکا،

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں آزاد اورشفاف انتخابات ضروری ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سلیکشن کا عمل جب تک جاری رہے گا ملک آگے نہیں بڑھے گا

دوسری جانب احتساب عدالت لاہورنے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں لیگی رہنما رانا ثنا اللہ کےضمانتی مچلکے منظور کرلئے ۔

احتساب عدالت میں50، 50 لاکھ کے2مچلکے جمع کرائےگئے۔ رانا محمد ارشد اور محمد امتیاز نے مچلکے جمع کروائے۔

Rana Sanaullah