Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

'موجودہ حکومت مانگے تانگے کی ہے'

صوبائی وزیر اطلاعات ناصرحسین شاہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ...
شائع 17 اپريل 2021 06:34pm

صوبائی وزیر اطلاعات ناصرحسین شاہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت مانگے تانگے کی حکومت ہے، جلد اس سے چھٹکارا حاصل کرلینگے، موجودہ حکومت میں بہتری کی صورتحال نظرنہیں آتی۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے ناصرحسین شاہ نے کہا کہ موٹروےمنصوبہ گزشتہ حکومت کاتھا، نادراآفس اورریلوےپراجیکٹ پرانےمنصوبےہیں۔

ناصرحسین شاہ نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کی منافقانہ سیاست سےپردہ ہٹ چکا، نااہل ترین کےساتھ شوکت ترین کیسےکام کرینگے؟

ناصرحسین شاہ نے مزید کہا کہ سندھ کی ترقی کیلئےوفاق صرف اعلانات نہ کرے، سندھ کی بہتری کیلئےہرممکن تعاون کرینگے۔

ناصرحسین شاہ نے مزید کہا کہ وزیراعظم احسان نہ جتائیں،سندھ اسی ملک کاحصہ ہے۔

انہوں نے مزید طنز کیا کہ وزیراعظم ہربات سےیوٹرن لےلیتےہیں، وزیراعظم کےدورہ سندھ کی اطلاع نہیں تھی، صرف اعلانات نہیں ہونےچاہئیں عملدرآمدبھی ہوناچاہیے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آئی لینڈ کےمعاملےمیں وفاق کی بدنیتی شامل ہے، آئی لینڈ سےمتعلق آرڈیننس کو اسمبلی میں لاناچاہئےتھا۔

پی پی رہنما نے مزید کہا کہ ہم نےہمیشہ مفاہمت پر مبنی سیاست کی ہے، موجودہ حکومت مانگےتانگے کی حکومت ہے، حکومت نےاتحادیوں سےکیےوعدےپورےنہیں کیے، حکومتی اتحادی بھی حکومت سےتنگ ہے۔

ناصرحسین شاہ نے مزید کہا کہ نااہل وفاقی حکومت سےجلد چھٹکاراحاصل کرلیں گے، حکومتیں اثاثےبناتی ہیں،یہ حکومت اثاثےبیچ رہی ہے، موجودہ حکومت میں بہتری کی صورتحال نظرنہیں آتی۔

PPP

Nasir Hussain Shah