Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

لیگی نائب صدر مریم نواز 24 اپریل کو کراچی آئینگے

مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز 24 اپریل کو کراچی جائیں گی۔...
شائع 17 اپريل 2021 06:31pm

مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز 24 اپریل کو کراچی جائیں گی۔ مریم نواز کراچی کے حلقہ این اے 249 کے ضمنی الیکشن میں مفتاح اسماعیل کی انتخابی مہم میں حصہ لیں گی۔

لیگی ذرائع کے مطابق مریم نواز کراچی میں تین روز قیام کریں گی۔ مریم نواز ریلی کی شکل میں حلقہ 249 کا دورہ کریں گی اور پارٹی رہنماوں سے ملاقاتیں کریں گی۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز کراچی میں جلسے سے بھی خطاب کریں گی۔ پیپلز پارٹی کی پی ڈی ایم سے علیحدگی کے بعد کراچی میں مریم نواز کا یہ پہلا پاور شو ہوگا۔

مریم نواز کی کراچی آمد سے قبل ان کے استقبال کیلئے پارٹی نے کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں۔ کراچی کے حلقہ این اے 249 میں ضمنی الیکشن 29 اپریل کو ہو گا۔

PDM

Maryam Nawaz