Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'ہمارا اصل مقصد عوام کی خدمت اور ملکی ترقی ہے'

وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی شبلی فراز کہتے ہیں عید اور روزے کا...
شائع 17 اپريل 2021 06:29pm

وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی شبلی فراز کہتے ہیں عید اور روزے کا بتانا سائنس ٹیکنالوجی کی وزارت کا کام نہیں، یہ ایک مذاح کے طور پر ہو سکتا ہے، ہر وزیر کی اپنی رائے ہوتی ہے، ہمارا اصل مقصد عوام کی خدمت اور ملک کی ترقی ہے۔

وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی شبلی فراز نے حلف اٹھانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ وزیراعظم کا مشکور ہوں کہ دوبارہ خدمت کا موقع دیا،

انہوں نے مزید کہا کہ یہ وزارت اہم ترین وزارت ہے، بدقسمتی سے گزشتہ حکومتوں میں اس وزارت میں کوئی کام نہیں ہوا تھا،

ان کا مزید کہنا تھا کہ عید اور روزے کا بتانا سائنس ٹیکنالوجی کی وزارت کا کام نہیں، یہ ایک مذاح کے طور پر ہو سکتا ہے، ہر وزیر کی اپنی رائے ہوتی ہے،

جہانگیر ترین سے متعلق وفاقی وزیر شبلی فراز نے سوال کے جواب میں کہا کہ یہ کوئی ذاتی دشمنی ہے نہیں، ہمارے ارکان کی پہلی ہمدردی عمران خان اور پارٹی کے نظریے کے ساتھ ہے، کسی کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے،

شبلی فراز نے کہا کہ کبھی ایک پی ڈی ایم ہوا کرتی تھی، شرمناک بات ہے کہ چوری اور اوپر سے سینہ زوری۔

انہوں نے ماضی میں جس کی لاٹھی اس بھینس کا کلچر بنایا ہے، رانا ثنا اللہ پر دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ ہونا چاہیے، کسی کو این آر او نہیں ملے گا، ماضی میں این آر او سے ملک کو جتنا نقصان ہوا وہ آج تک بھگت رہے ہیں

وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا مستقبل صرف سندھ کے اندر تک ہے، پیپلز پارٹی پھر بھی سیاسی باتیں کرتی۔ ن لیگ ملک کو ذاتی جاگیر سمجھتی ہے،کرپشن اور احتساب سب کے لہے ہے، وزیراعظم نے واضح پالیسی ٹی ایل پی کے بارے میں دے دی ہے، وزیراعظم نے ہر بار عالمی سطح پر قدم اٹھایا، نبی کے بارے میں گستاخانہ باتیں نہیں سنیں گے۔

PDM

shibili faraz