Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

'سندھ حکومت کراچی والوں پر شب خون مارنا بند کرے'

ایم کیو ایم پاکستان کےرہنماء خواجہ اظہار الحسن نے ترجمان سندھ...
شائع 17 اپريل 2021 04:43pm

ایم کیو ایم پاکستان کےرہنماء خواجہ اظہار الحسن نے ترجمان سندھ حکومت کو چیلیچ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرتضیٰ صاحب سندھ کا کوئی ایک ایسا ہسپتال ہی بتادیں جو خالصتاًصوبائی حکومت کے فنڈز سے چل رہا ہوں ؟ حکومت سندھ سوچی سمجھی سازش کے تحت کراچی والوں پر شب خون مار رہی ہے۔

عارضی مرکز بہادر آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ پیپلز پارٹی ایم کیو ایم سے نفرت رکھے لیکن بی ٹیم کا حصہ بن کر کراچی کو تباہ نہ کرے۔ سندھ حکومت کراچی والوں پر شب خون مارنا بند کرے۔ اب سندھ حکومت کراچی کے مزید دو کالجز ہتھیانے کی تیاری کرلی ہے۔

ایم کیو ایم رہنما ءنے ترجمان سندھ حکومت کو چیلینج کیااور کہامرتضیٰ صاحب سندھ کا کوئی ایک ایسا اسپتال ہی بتادیں جو خالصتاً صوبائی حکومت کے فنڈز سے چل رہا ہوں۔ مجھ سے بات استعفیٰ سامنے رکھ کر کرنا ۔حکومت سندھ نے سیاسی اور انتظامی طور پر کراچی اور حیدر آباد کو لاوارث چھوڑ دیا ہے۔

خواجہ اظہار الحسن نے مزید کہا کہ کراچی کی ترقی میں 18ویں ترمیم سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔حکومت سندھ چاہتی ہی نہیں کہ کراچی ترقی کرے۔میں سندھ پبلک کمیشن میں موجوداپنےممبرسےکہتاہوں فوری ادارےکو لات مارکرعوام کےلئےباہرآجائے،جلد اسکےخلاف بھی ہم عدلیہ میں اپنی آوازبلند کرینگے۔

MQMP