Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

'تحریکِ لبیک پر پابندی کا فیصلہ حکومت کا اپنا تھا'

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ تحریکِ لبیک پر...
شائع 17 اپريل 2021 04:18pm

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ تحریکِ لبیک پر پابندی کا فیصلہ حکومت کا اپنا تھا۔حکومت اورسیکیورٹی اداروں نےفتنے کواحسن طریقے سےقابوکیا۔دھمکیاں دینے پراب رانا ثناء اللہ کیخلاف کارروائی ہوگی۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے راولپنڈی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرزاسپتال میں زخمی پولیس اہلکاروں کی عیادت کی۔میڈیا سے گفتگو میں کہاکہ ماضی میں کراچی میں جوفرقہ وارانہ فسادات کرائے گے اس میں دشمن ملک کی ایجنسی را شامل تھی۔ تاہم اس مرتبہ پاکستان پولیس اورسیکیورٹی اداروں نے بڑا فتنہ ناکام بنایا۔

فواد چوہدری نےرانا ثناء اللہ کے بیان پر کہاکہ رانا ثناء اللہ نےجوزبان استعمال کی اس پران کےخلاف پرچہ کٹے گا۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف میں جہانگیرترین کےعلاوہ بھی لوگوں کا احتساب ہوا۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ چینی اورآٹے کاریٹ کم ہواہے۔کل یوٹیلیٹی اسٹورز نے 1 ارب روپے کی تاریخی سیل کی ہے۔

fawad chaudhry

Federal Information Minister